سپریم کورٹ نے پولنگ عملے پر تشدد کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ، الیکشن کمیشن اورآئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ نے ضمنی انتخاب کے دوران پیپلزپارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کی جانب سے خاتون پریزائیڈنگ آفیسر کوتھپڑمارنے اور تشدد کرنے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے دومارچ کو وحیدہ شاہ، الیکشن کمیشن اورآئی جی سندھ کو طلب کرلیا ہے۔ از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سرابرہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا۔ وحیدہ شاہ نے پولنگ کے دوران ایک پولیس اسٹیشن میں جا کر مبینہ دھاندلی پر پریذائیڈنگ آفیسر اور دیگر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پرالیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے وحیدہ شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی کی امیدوار کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔