پروٹیز کے خلاف سیریز میں شرکت کیلئے فاسٹ باؤلر تنویراحمد اورراحت علی جنوبی افریقہ چلے گئے.

قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑی آج صبح لاہورائیرپورٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہوئے ۔ تنویراحمد اورراحت علی پہلے ٹیسٹ سے قبل جوہانسبرگ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے،ان کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی درخواست پرجنوبی افریقہ بھجوایا گیا ہے،پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ دوماہ طویل ہے جس میں تین ٹیسٹ،پانچ ایک روزہ اوردو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے