فیصل آباد کے قریب کھرڑیانوالہ میں شوہر نے بیوی اور پانچ بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی.

پولیس کے مطابق اڈا ورکشاپ کے علاقے میں ایک گھرسے سات افراد کی لاشیں ملی ہیں،ہلاک ہونے والے میں پانچ بچے اورماں باپ شامل ہیں۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آوازنہیں آئی صبح جب گھر کا دروازہ نہیں کھلا تو اندرجاکردیکھا تومیاں بیوی اورپانچ بچوں کی لاشیں پڑی تھیں،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گھر کے سربراہ نے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔