آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں گروپ بی کے تمام میچ کٹک کے دو سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے،پاکستانی ٹیم سپر سکسسز مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرعزم ہے.

خواتین کے عالمی کرکٹ کپ کو بھارت کے شہر ممبئی میں شیڈول کیا گیا تھا تاہم سیکورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے گروپ میچوں کوکٹک منتقل کر دیا۔اکتیس جنوری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں گروپ بی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ یکم فروری کو ڈریمز کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا۔اسی روزپاکستان اورآسٹریلیا کامیچ باربتی سٹیڈیم میں ہو گا۔ تین فروری کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ڈریمز کرکٹ گراؤنڈ میں جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں باربتی سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگیں۔پانچ فروری کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ڈریمز کرکٹ سٹیڈیم جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ باربتی سٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے۔ میگا ایونٹ کی کوالیفائیرز پاکستانی اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سپر سکسسز مرحلے میں پہنچنے کے لیے اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔