آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے۔ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع اسکردو،استور،غذر،ہنزہ گلگت سمیت تمام اضلاع میں موسم شدید سرد ہے جس کی وجہ سے راستوں پر جمی برف بھی نہیں پگھل رہی۔ انتطامیہ کی جانب سے بھی راستے کھولنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں بھی موسم صاف لیکن سرد ہے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سردی میں کچھ کمی آئی ہے جبکہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی اب صرف رات کے اوقات میں موسم سرد محسوس ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آج ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردواوراستورمیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں دو، لاہور اور فیص آباد میں پانچ، مظفرآباد چار، پشاور تین، کراچی بارہ، کوئٹہ ایک، مری منفی ایک، گلگت منفی چار، ملتان سات اور حیدر آباد میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔