نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی. نرخوں میں اضافے کا اطلاق عدالتی فیصلے کے بعد ہوگا۔

بجلی کے نرخوں سے متعلق نیپرا میں سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے موقف اختیار کیا کہ دسمبر کے مہینے میں ڈیزل سے سترہ کروڑیونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی لاگت اکیس روپے چھپن پیسے فی یونٹ رہی،، فرنس آئل پرپندرہ روپے انچاس پیسے سے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ تئیس پیسے فی یونٹ بجلی چوری اورلائن لاسزکی نذرہوگئی۔ سی پی پی اے نے درخواست دی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے چھتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں دسمبرکےمہینے کےلیے ایک روپیہ تینتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ عدالتی فیصلے کے بعد بجلی کے نئے نرخوں کا اطلاق ہوسکے گا