سوئی سدرن گیس کمپنی کے نئے شیڈول کے مطابق کراچی سیمت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کل سے چوبیس گھنٹے کے لیئے بند رہیں گے.

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق عوامی سہولت کے پیش نظر سی این جی اسٹیشنز اڑتالیس گھنٹوں کے بجائے چوبیس چوبیس گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کو کل صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ایس ایس جی سی نے خبردار کیا ہے کہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹیشنز کو مزید چوبیس گھنٹے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔ اس سے نئے شیڈول سے قبل سوئی سدرن گیس کی جانب سے ہفتے میں دو دن سی این جی اسٹشن کو گیس کی فراہمی معطل کی جاتی تھی