پولیس کو کامران فیصل کے کمرے سے میڈیکل ہسٹری مل گئی جبکہ پولی کلینک ہسپتال کی ماہر نفسیات ڈاکٹرعذرا نے بھی کامران کی میڈیکل ہسٹری کے حوالے سے سپریم کورٹ میں بیان جمع کرا دیا ۔

کامران فیصل کی پر اسرار موت کی تحقیقات کرنے والی اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے کامران فیصل کی میڈیکل ہسٹری مل گئی پولی کلینک ہسپتال کے ذرائع کے مطابق کامران فیصل ماہر نفسیات ڈاکٹر عذرا سے چیک اپ کرواتے تھے اور اکتوبر دو ہزار بارہ میں ڈاکٹر عذرا نے کامران فیصل کے اٹینڈنٹ کو کہا تھا کہ کامران فیصل کا خیال رکھا جائے اور ان کو باقاعدگی سےادویات کا استعمال کرایا جائے وگرنہ کامران فیصل خود کشی کی جانب بھی جاسکتے ہیں ڈاکٹرعذرا نے پولیس کو ملنے والی میڈیکل ہسٹری کی تصدیق کر دی ہے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عذرا نے کامران فیصل کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے ساتھ اپنا بیان بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے کامران فیصل کو اکتوبر دو ہزار بارہ میں دی گئی ہدایات کا تذکرہ بھی کیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس میڈیکل ہسٹری کی مدد سے بھی تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہے جبکہ دیگر تمام پہلوں کا جائزہ بھی لے رہی ہے،،دوسری جانب لاہور کی فرانزک لیبارٹری نے کامران فیصل کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش کی تصویر اور گلے میں پڑی رسی بھی تجزیئے کیلئے منگوالی ہے