بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت نے جوڈیشیل انکوائری رپورٹ کے حصول کیلئے ملزمان کے وکیل کی درخواست منظور کرلی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیربھٹوقتل کیس کی سماعت کی۔ ملزمان نے وکیل نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرائی تو ایف آئی اے کے پروسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کی۔ جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کو نو فروری کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست کی سماعت بھی نو فروری تک ملتوی کردی۔