اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وزیر پانی و بجلی احمد مختار کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور ان کے دفتر پر قبضہ جمالیا

جیالے نوکریاں لینے وفاقی وزیر احمد مختار کے دفتر میں آئے لیکن بات نہ بننے پر ان کا پارہ آسمان پر پہنچ گیا ،،،پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احمد مختار کے دفتر میں نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ قبضہ بھی جمالیا،،،جیالوں کا مطالبہ ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک وہ قبضہ نہیں چھوڑیں گے ،،،،وزیرمملکت پانی و بجلی تسنیم قریشی جیالوں سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے اور انہیں منانے کی کوشش کررہے ہیں