ملکی ترقی کے لیے تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے گوجرخان بارایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا سفر مشکل ہے لیکن اس پرچل کرملکی ترقی ممکن ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا ثمرہے کہ عدلیہ اورمیڈیا پرکوئی قدغن نہیں اور اسی وجہ سے موجودہ حکومت بھی پانچ سال مکمل کرنے جارہی ہے، جمہوریت کی بحالی میں وکلاء کے کردار کو سراہتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ اٹھارہ کروڑ عوام نے مل کر پاکستان کی خدمت کرنی ہے اور اس کیلئے اداروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے مزید کہا کہ حکموت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے