اوگرا کے سابق چئیرمین توقیر صادق کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا، آئندہ ایک دو روز میں انہیں پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔

اور نیب نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کو دبئی سے گرفتار کرلیاہے جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد آئندہ ایک دو روز میں پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔ توقیر صادق کے خلاف دوران ملازمت قومی خزانے کو اسی ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے پولیس کی مسلسل ناکامی اور ان کے بیرون ملک فرار ہونے پر سپریم کورٹ نے اس کا ذمہ دار وزیر داخلہ اور دیگر حکومتی شخصیات کو قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد نیب اور ایف آئی اے کی ٹیم نے ان کو دبئی میں گرفتار کرلیاہے۔ اس سے قبل بھی توقیر صادق کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر انہیں چھوڑ دیا گیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ توقیر صادق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کے قریبی عزیز بھی ہیں۔