ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم سنیچ آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کہانی امریکی سرحد پر سرگرم منشیات سمگلروں کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں پولیس غلطی سے ایک نوعمر نوجوان کومنشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار کر لیتی ہے اور اسے دس سال کی سزا سنا دی جاتی ہے نوعمرلڑکے کے والد کا کردار ریسلر ہیرو جسٹن ہائیتھی نے نبھایا ہے جو اپنے بیٹے کو بچانے کے لئے پولیس کے ساتھ ایک معاہدہ کرتا ہے اور منشیات سمگلروں کا مخبر بن جاتا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹررک رومن وا ہیں ۔فلم آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے کو ریلیز کی جائے گی