قازقستان میں مسافر طیارہ تباہ ہونے سے بائیس افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مسافر طیارہ ملک کے بڑے شہر الماتے میں گرا۔ جہاز میں چھ عملے کے ارکان جبکہ پندرہ مسافر سوار تھے۔پولیس اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ابتدائی طور پرحادثے کی وجہ علاقے میں شدید دھند بتائی گئی ہے۔تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں قازقستان میں گزشتہ ماہ بھی ایک فوجی طیارہ گرنے کے باعث ستائیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔