سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں ضمنی انتخابات روکنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ آٹھ فروری تک محفوظ کرلیا

سندھ ہائی کورٹ میں عبدالسمیع سمیت چھ شہریوں نے درخواست دائر کی تھی کہ بارہ فروری کو سندھ میں ضمنی انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں جبکہ ووٹر لسٹیں بھی مکمل نہیں اس کے بغیر شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں جبکہ سولہ مارچ تک اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی اور اس قلیل عرصہ کے لیے الیشن کا انعقاد بھی قومی خزانے کا ضیاع ہوگا لہذا ان ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے،، مذکورہ درخواست پر سرکاری وکلا نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیر عالم نے مقدمہ کا فیصلہ آٹھ فروری تک محفوظ کرلیا۔