کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مزید آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شہر قائد میں بدامنی کا راج بدستور قائم ہے اور قتل و غارت گری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعات میں شہید ملت روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راشد اور پرویز نامی شخص جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق مقتولین کالعدم لیاری امن کمیٹی کے کارکن تھے۔ فائرنگ کے ایکدوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،،مقتول غیاث الدین بنگالی ایکشن کمیٹی کا مقامی عہدیدار تھا،ادھر منظور کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صدیق نامی شخص کو ہلاک کردیا تین ہٹی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں شاہد نامی شخص جاں بحق ہوگیا ادھر سرجانی ٹاون میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھہ دھوبیٹھا جبکہ گولیمار اور ماڑی پور تھانے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں ایک شخص کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ،رات گئے لانڈھی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا،دوسری جانب ایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے دس ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی