وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیاہے

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اورنگران سیٹ اپ سےمتعلق پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماؤں کو اہم ہدایات بھی دی جائیں گی،اجلاس میں نگران سیٹ اپ سےمتعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کےلیے لائحہ عمل طے کیاجائےگا،،ذرائع کےمطابق پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس بلائی جائے گی جس میں نگران وزیراعلیٰ کانام بھی تجویز کیاجائےگا،اجلاس میں پارٹی کےاراکین اسمبلی سےتجاویز بھی لی جائیں گی جس کےبعد اہم فیصلے کیےجانےکی توقع ہے