پشاورکےعلاقےاچنی میں کھیتوں میں نصب بارودی موادپھٹنےسے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

واقعہ تھانہ سربند کی حدود اچنی میں پیش آیا جہاں مزدورکھیتوں میں اپنے کام میں مصروف تھے کہ وہاں نصب بارودی مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر تھانہ خان رازق کی حدود میں مقامی ہوٹل پرچھاپہ مارکردومشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا،دونوں افرادکاتعلق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے بتایا گیا ہے۔