جہاد کے بغیرکشمیرکی آزادی ممکن نہیں ، ہندوستان کشمیریوں کی پرامن جدوجہدکاناجائزفائدہ مت اٹھائے۔ امیرجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرعبدالرشید ترابی

لاہور میں وقت نیوزہیڈ آفس کے دورے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے سے کشمیری آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کررہے ہیں مگرپھربھی انہیں حق خودارادیت نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کی آڑمیں بھارت مذاکرات سے راہ فراراختیارکرنا چاہتاہے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انتہاپسند تنظیموں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے سے متعلق بھارتی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات جمہوریت کے دعویدار ہندوبنیےکے چہرے سے نقاب اتارنے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ امریکہ اوران کےاتحادی افغانستان سےجاتےہوئے ہندوستان کوخطےکی چودھراہٹ دلوانا چاہتے ہیں جسےکسی صورت قبول نہیں کیاجائےگا