کراچی میں مسلح افراد نے تھانہ سہراب گوٹھ پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

چھ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اچانک تھانے پر دھاوا بول دیا جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار جاں بحق جبکہ دو اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو عقبی دروازے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کی بھی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم تھانے کے گیٹ سے ہی فرار ہوگئے اور اپنے کسی بھی ساتھی کو چھڑوانے میں ناکام رہے۔