محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز تک ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا،تاہم گلگت بلتستان اورمالاکنڈ ڈویژن میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنےکا امکان ہے.
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا،سب سےکم درجہ حرارت سکردو منفی گیارہ،استور منفی آٹھ اورگوپس میں منفی سات رہا،دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت یوں رہے،اسلام آباداور مظفرآباد تین،لاہوراورملتان نو،کراچی چودہ،پشاوراور فیصل آباد پانچ،کوئٹہ ایک،مری صفر،جب کہ گلگت کادرجہ حرارت منفی تین ریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ دو سےتین روزکےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،گلگت بلتستان اورمالاکنڈ ڈویژن میںمطلع جزوی طور پرابرآلود رہنےکا امکان ہے