سونے کی قیمت میں سو روپے کی کمی کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا اکاون ہزار آٹھ سو روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری ہے، ایک سو روپے کی کمی کے ساتھ فی تولہ سونا اکاون ہزار آٹھ سو روپے کا ہوگیا،،،دس گرام سونے کی قیمت میں پچاسی روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ دس گرام سونا چوالیس ہزار چار سو روپے کا ہوگیا،،،چاندی کی قیمت میں آج دس روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ فی تولہ چاندی آٹھ سو پچیس روپے ہوگئی،،،عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چودہ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار دو سو چون ڈالر کا ہوگیا