کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں رینجرز اہلکار جاں بحق اورپانچ افراد زخمی ہو گئے۔۔
نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا۔ حملے کے دس منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہو گیا جس میں رینجرز کے چار، پولیس کا ایک اور ریسکیو کا ایک رضاکار زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق پہلا حملہ کریکر اور دوسرا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔