آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری, کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا
ملک بھرمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ردالفساد بھرپوراندازمیں جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اورانٹیلی جنس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی، چھتراورلہڑی کے علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرآپریشن کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں راکٹ لانچر، سب مشین گنز،دستی بم بارودی سرنگیں اورگولہ بارود شامل ہے