لندن میں تیز رفتار کار نے تین راہگیر طالبعلموں کو کچل کر ہلاک کر ڈالا ، پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی لندن میں تین طالبعلم ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے راستے میں ایک کالے رنگ کی تیز رفتار کار نے ان کو کچل دیا تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا ساتھ فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ،، مرنے والے تینوں نوجوانوں کی عمر بیس سال سے کم تھیں ، ان میں ایک کالج کی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی تھا ،، کالج کے طلبا اور اساتذہ نے جائے حادثہ پر پھول رکھے اظہار افسوس کیا