صدرڈانلڈ ٹرمپ کل پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈانلڈ ٹرمپ کا خطاب ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے جب حکومت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے کچھ روز قبل ہی حکومتی شٹ ڈاؤن بھی ہوچکا ہے اور یہ خطرہ ابھی تک ٹلا نہیں بلکہ آٹھ فروری تک موخر ہوا ہے ، صدر ٹرمپ اپنے اس خطاب میں پانچ موضوعات پر بات کریں گے جن میں روز گار، انفرا سٹرکچر، امیگریشن، تجارت اور قومی سلامتی کے اُمور شامل ہیں ،توقع ہے کہ صدر ٹرمپ ٹیکسوں میں دی گئی حالیہ چھوٹ اور اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کواپنی انتظامیہ کی خاص کامیابی قرار دیں گے،،صدر ٹرمپ اپنے خطاب میں امریکہ کے داخلی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی فوج کیلئے فنڈنگ بڑھانے اور شمالی کوریا کے جوہری اور میزائیل تجربات کے حوالے سے بھی اپنی پالیسی کی وضاحت کریں گے