شدید دھند کے باعث موٹروے کا ایم تھری سیکشن ٹریفک کیلئے بند رہا جسے دھند ختم ہونے پر کھول دیا گیا
پنجاب کےمختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے باعث شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم تھری سکیشن پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہی جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔ موٹروے پر کلر کہار کے علاقے میں بھی شدید دھند چھائی رہی۔ ملتان،لودھراں اور گردونواح میں دھند کے باعث حد نگاہ کم رہی۔ پتوکی،اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی,میاں چنوں میں دھندچھائی رہی۔ گجرات،حافظ آباد،سیالکوٹ اورپسرور میں بھی صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہا۔قومی شاہراہ پر لاہور سے احمد پورشرقیہ تک دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موٹر وے ترجمان سید عمران کے مطابق کے مطابق شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کریں۔ حادثات سے بچنے کیلئے قافلوں کی شکل میں سفر کیا جائے اور دھند میں گاڑی کی رفتار مناسب رکھی جائے۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔ کئی پروازیں منسوخ کی گئی جبکہ متعدد پروزوں کے ٹائم میں تبدیلی کی گئی۔ پروازوں کی روانگی میں تاخیر پرمسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔