سابق فٹ بال پلیئر جارج وے نے لائبیریا کے صدر کا حلف اٹھا لیا
افریقی ملک لائبیریا کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار پرامن طریقے سے حکومت تبدیل ہو ہی گئی،، 51 سالہ سابق فٹ بال پلیئر جارج وے نے لائبیریا کے صدر کا حلف اٹھا لیا،، جارج وے گزشتہ ماہ انتخابات میں نمایاں اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے ،، ملک کی غریب اور نوجوان عوام نے جارج کو بے تحاشہ ووٹ دیئے ،، جارج وے نے ملک میں 12 سال سے راج کرنے والے کو حکمران کو شکست دے کر صدارت کا عہدہ سنبھالا،، انھوں نے ملک میں بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف طویل مہم چلائی جو ان کی کامیابی کا سبب بنی ،، حلف برداری کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،، وہ براعظم افریقہ کے پہلے صدر ہیں جن کا ماضی کھیل سے جڑا ہے،،