گھریلو بچتوں کی سالانہ اوسط شرح گذشتہ پانچ سال کے دوران 2.2 کھرب روپے رہی۔ سٹیٹ بینک
گذشتہ پانچ سال کے دوران گھریلو بچتوں کی سالانہ اوسط شرح 2.2 کھرب روپے رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013ءمیں گھریلو بچتوں کا حجم 1.94 کھرب روپے، مالی سال 2014ءکے دوران 1.93 کھرب روپے، مالی سال 2015ءکے اختتام پر 2.36 کھرب روپے جبکہ مالی سال 2016ءمیں 2.37 کھرب روپے اور گذشتہ مالی سال 2017ءمیں 2.40 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح گذشتہ پانچ مالی برسوں کے دوران گھریلو بچتوں کی اوسط سالانہ شرح 2.2 کھرب روپے رہی ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچتوں کی مختلف سکیموں پر سرمایہ کاروں کو دیئے جانے والے منافع جات کی شرح میں اضافہ سے ملک میں بچت کے رجحان کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔