قصور واقعے پر اکاؤنٹس کی بات کرنے والا اینکر پرسن ایک مہرہ ہے، اینکرپرسن سے ذرائع پوچھے جائیں، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قوم کردار کشی کرنے والوں کو جانتی ہے کہ ان کی ڈوریاں کہاں سے ملتی ہیں، زینب اور 7 بچیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کو سب نے محسوس کیا، پوری قوم قصور واقعے کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن ایک اینکر کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی,رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قصور کیس میں اینکر ایک مہرہ ہے، مہرے کے پیچھے کھڑی قوتیں اس ملک میں افراتفری پھیلانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے میں ملوث ہیں ان کا پتہ چلانا چاہیے، اکاؤنٹس کی بات کرنےوالےاینکرسےذرائع پوچھے جائیں، پیچھے موجود قوتوں تک پہنچنا چاہیئے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں,انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد ملک کو معاشی دھچکا لگا، نواز شریف عدلیہ پر نہیں یصلے پر تنقید کررہے ہیں