کوہاٹ میں شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو قتل کردیا گیا، ملزم مجاہد اللہ بااثر اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے,ورثا کا الزام
کوہاٹ میں شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ قتل، تھانہ ٹاؤن شپ میں ملزمان کیخلاف دو دن سے مقدمہ درج لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ قتل ہونے والی میڈیکل کالج کی طالبہ کی میت تدفین کے لئے آبائی علاقہ سرائے نورنگ ضلع لکی مروت پہنچائی گئی،مقتولہ کے بھائی کے مطابق ملزم مجاھد اللہ اس کی بہن کے ساتھ شادی کا خواہش مند تھا لیکن پہلے سے شادی شدہ ہونے کی بنا پر انکار کیا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔ طالبہ عاصمہ رانی پر گھر کے سامنے رکشہ سے اترتے وقت فائرنگ کی،مقتولہ ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی۔ ملزمان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ملزم مجاہد اللہ دبئی فرار ہو گیا ہے، ورثا کا کہنا ہے کہ ملزم بااثر اور پی ٹی آءی کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گ رفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے