مردان میں ایک اور بچی کے ساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ,ملزم نواز کو گرفتار, پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
مردان میں چار سالہ عاصمہ قتل کے بعد ایک اور بچی کے ساتھ گھناؤنی واردات کا کیس سامنے آگیا،،، نو سالہ زوبینہ کو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،،، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواز کو گرفتار کرلیا،،، میڈیکل رپورٹ میں میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی،،، پولیس نے درندہ صفت ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،،، عدالت نے ملزم نواز کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،،، پولیس کے مطابق آٹھ سالہ بچی روبینہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس دوران اسکے پڑوسی محمد نواز نے قریبی کھیتوں میں لے جاکر اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنایا جس پر بچی نے شور مچایا اور قریب لوگوں نے ملزم 45 سالہ محمد نواز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا،،، ایک اور معصوم بچی سے زیادتی کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور والدین نے پولیس سے عاصمہ اور آٹھ سالہ روبینہ کے گرفتار ملزم کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے, اس سے پہلے چار سالہ بچی عاصمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو بھی تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا