مریم اورنگزیب نے بجا فرمایا کہ شہباز شریف اور سردار عثمان بزدار کا کوئی مقابلہ نہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے بجا فرمایا کہ شہباز شریف اور سردار عثمان بزدار کا کوئی مقابلہ نہیں۔ شہباز شریف صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کے نااہل ترین اور بد ترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے بیان میں رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کہاں شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ جو چودہ معصوم جانوں کا قاتل، اور کہاں سردار عثمان بزدار جیسا چیف ایگزیکٹوجو غریب اور بے گھر عوام کیلئے شیلٹر ہومز بنا رہا ہے۔ کہاں پنجاب کو بارہ سو ارب روپے کا مقروض کر دینے والا شہباز شریف، اور کہاں بارہ سو ارب روپے سے زیادہ مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروانے والے سردار عثمان بزدار۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کا تقابلی جائزہ جائز ہے کیونکہ کہاں وزیر اعلیٰ پنجاب جیسا حلیم الطبع انسان اور کہاں دکھاوے اور چھلاوے کے طور پر پہچانا جانے والا شہباز شریف۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جس صوبے کو چوہدری پرویزالہیٰ دو ہزار سات میں ایک سو ارب روپے کے منافع پر چھوڑ کر گئے تھے اس صوبے کو شہباز شریف نے سیکڑوں ارب روپے کا مقروض کردیا