حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ خسرو بختیار
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور شماریات ڈویژن مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،حکومت کی ترجیحات میں سماجی و معاشی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی، غربت کا خاتمہ اور لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یو این ڈی پی اور پلاننگ کمیشن کے زیر اہتمام ،نئی حکومت کیلئے ترقی کی ترجیحات پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں سماجی و معاشی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی، غربت کا خاتمہ اور لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،موجودہ حکومت نے سی پیک فریم ورک کے تحت صنعتی تعاون کو اہمیت دی ہے۔