سینیٹ نے سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے اہل خانہ کو لانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کی
سینیٹ آف پاکستان نے سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے اہل خانہ کو لانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کی۔ پیر کو اس سانحے پر پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی داخلہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ ٹھہرانے کا انتظام بھی سینیٹ آف پاکستان کی طرف سے کیا گیا۔ سکیورٹی کے حوالے سے ایک اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی موجود رہے۔ چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سینیٹ سے فراہم کی گئی اگر اس سے قبل لواحقین کو اسلام آباد بلایا گیا تھا تو اس کی پارلیمنٹ پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ہم نے 29 جنوری کو اس اجلاس کے لئے مدعو کیا۔ اگر کسی نے پہلے بلایا تھا تو اس کی تحقیقات کی جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔