ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے کچھ بڑے شہروں کا درجہ حرارت ۔ اسلام آباد ، اور پشاور آٹھ ڈگری سنٹی گریڈ ، لاہور دس ، کراچی سترہ ، گلگت منفی تین ، مری اور کوئٹہ صفر اور مظفرآباد دو ڈگری سنٹی گریڈ۔