عالمی برادری چین میں کرونا وائرس کے پھیلنے پر بے جا ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کرے،عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ چین میں کروناوائرس کے پھیلنے پر بے جا ردعمل ظاہر کرنے سے گریزکرے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل Tedros Adhanom Ghebreyesus نے بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں کہاکہ عالمی ادارہ چین سے غیرملکی شہریوں کے انخلاء کی سفارش نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت چین میں وبائی بیماری کی روک تھام کے لئے پُراعتماد ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ چین بھی عالمی برادری کے ساتھ کھلے دل سے اورشفاف انداز میں تعاون مضبوط بنانے پررضامندہے۔