ملک کےمختلف حصوں میں وقفے وقفے سےبارش کاسلسلہ بدستورجاری
تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد ، شاہ کوٹ ، بورے والا ، وہاڑی ، پتوکی ، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں موسم سرد ہوا۔ کوئٹہ، چمن اور قلات میں برف باری جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان نے مزید دو دن ملک کے مختلف حصوں میں لگا تار بارش کی پیش گوئی کردی ہے ۔ میٹ کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل کے روز، لاہورائر پورٹ پر سب سے زیادہ بارش 23.8 ملی میٹر جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں 21 ملی میٹر ، جیل روڈ پر 23 ملی میٹر اور گلبرگ میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ لکشمی چوک میں 16 ملی میٹر ، 10 ملی میٹر اپر مال ، چوک ناخدا اور نشتر ٹاؤن ، جبکہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔