وزارت ٹرانسپورٹ کا پرانی ٹیکسیاں ختم کرنے کا فیصلہ
ریاض : سعودی حکام نے اپنے سبز پرچم کی مناسبت سے ایئرپورٹ ٹیکسیوں کا رنگ بھی سفید کرنے کا حکم صادر کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ریاست کو دنیا میں نمایاں مقام پہنچانے کےلیے مسلسل کوششیں جاری ہیں جس کے لیے سعودی حکام کی جانب سے ایک اور اہم اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں سفید ٹیکسیوں کو ہٹا کر سبز رنگ کی ٹیکسیاں لائیں جائیں گی۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس کے دوران ریاست کے تمام ایئرپورٹس سے سفید ٹیکسیوں کو ہٹا کر سبز رنگ کی ٹیکسیاں مہیا کی جائے گی جس سے سعودی پرچم کی شناخت نمایاں ہوگی اور ان ٹیکسیوں پر انگریزی میں ’گرین کار‘ تحریر ہوگا۔