متحدہ عرب امارات: آئندہ ماہ فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق فروری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.24 درہم مقرر کی گئی ہے اور اسپیشل 95 کی قیمت 2.12 درہم فی لیٹر ہوگی، ڈیزل فی لیٹر 2.40 درہم میں دستیاب ہوگا۔
یو اے ای انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فروری میں قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تیسرا مہینہ جب یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ اضافہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ان میں کمی کی گئی ہے۔