کراچی ٹیسٹ:پاکستان کوفتح کے لیے 88رنز درکار

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ دوسری اننگ میں دوسو پینتالیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کوفتح کے لیے اٹھاسی رنزکا ہدف ملا ہے ۔پاکستان کےنعمان علی نے پہلے ہی ٹیسٹ میں پینتیس رنزدیکرپانچ وکٹیں حاصل کیں ۔یاسر شاہ چار وکٹیں لے سکے،میچ میں دونوں اسپنرزنے سات سات کھلاڑی آؤٹ کئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مرکرم چوہتر،ڈوسان چونسٹھ،تیمابوووما چالیس اور ایلگر انتیس رنز بناکر پویلین لوٹے