ہم احتساب کے نام پر انتقام کو برداشت کر رہے ہیں، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپور ٹ پی ٹی آئی کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ کب تک دوسروں پر ڈالتی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز حکومت نے کہا ہے کہ ہم احتساب کے نام پر انتقام کو برداشت کر رہے ہیں۔پونے دو سال سے جیل کاٹ رہا ہوں میرے خلاف ایک پائی کی بھی کرپشن بتا دیں جبکہ خواجہ آصف کو بھی بغیر ایک دمڑی کی کرپشن کے ہی گرفتار کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ کوئی انتہا ہوگی، اب کہہ رہے ہیں ٹرانسپرنسی کی رپورٹ ماضی کے ڈیٹا پر مشتمل ہے،یہ کب تک اپنی ناکامی سابق حکومتوں پر ڈالیں گے۔ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکا ہے مگر وزیراعلیٰ پنجاب ن لیگ کے اراکین کو بلا کر اپنی روح کو تسکین دے ر ہےہیں۔ ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں اور خود اپنا گھر بارہ لاکھ میں منظور کروا لیتے ہیں