عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت20ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت500روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 500روپے کے اضافے سے 113450روپے ہو گئی، دس گرام سونا 24قیراط429روپے کے اضافے سے97265روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت89160روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں20ڈالر کے اضافے سے 1862ڈالر ہوگئی ہے۔