بدعنوانی کی جڑیں ملک میں اس قدر گہری ہیں کہ محض ڈھائی برس میں ختم نہیں ہوسکتیں: وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں اضافے سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ ہم متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ بدعنوانی کی جڑیں ملک میں اس قدر گہری ہیں کہ محض ڈھائی برس میں ختم نہیں ہوسکتیں۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کراچی میں ایک روزہ دورہ سندھ حکومت پر تنقید کے تیر برسادیئے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی سے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ بھر سمیت کراچی کے برے حالات ہیں، سندھ حکومت نے کوویڈ میں لاک ڈاون کردیا اور معاشی بحران پیدا کیا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ،کراچی پیکج کا اعلان کیا تو سندھ حکومت نے روڑے اٹکائے سمجھ نہیں آتا کہ یہ سندھ حکومت عوام کے مفاد کے خلاف کیوں جاتی ہے۔ جزائر کے معاملے پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بنڈل آئی لینڈ پر دعویدار بن گئے ہے، یہ آئی لینڈ کراچی کی بہتری کیلئے ہے یہاں کے لوگوں کو روزگار ملے گا، وفاق یہ پروجیکٹ یہاں سے اٹھا کر نہیں لے جائیگی۔