خام تیل کی قیمتیں تاریک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے ، تیل قیمتیں مسلسل چھ ہفتوں سے بڑھ رہی ہیں، جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سیاسی عدم استحکام اور رسد کے خدشات ہیں ۔ دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل ایک اعشاریہ 25 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 90 اعشاریہ 59 ڈالرکی سطح پر آگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس کروڈ کی قیمت 1.05 ڈالر اضافے سے 87.66 ڈالر فی بیرل ہوگئی، تیل کی قیمتوں پر سیاسی خطرات اور سپلائی میں کمی کے اثرات پڑے۔عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوگیا، دوران ٹریڈنگ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 4 ڈالر 76 سیٹس ہوگئی۔ کورونا وبا کے بعد چین میں تیل کی طلب میں اس سال سات فیصد اضافے نے بھی قیمتوں کو پر لگا دیئے۔ یوکرین جنگ، یورپ کو گیس سپلائی معطلی کے خدشات اور عرب امارات پر حوثیوں کے حملے قیمت بڑھنے کا باعث بنے ہیں ۔