پاکستان کا موسم آج کیسا رہے گا؟۔ محکمہ موسمیات نے بتادیا۔

ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم سکھر،لاڑکانہ ،خیرپوراورجیکب آباد میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ خیبرپختونخواہ کے بھی بیشتراضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ بلوچستان کی بات کی جائے تو آج وہاں کے بیشتر اضلا ع میں بھی موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 18، کالام منفی 13،استور منفی 12، گوپس ،اسکردومنفی 09،ہنزہ منفی08، بگروٹ منفی 07 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ پاراچنار،، شوپیاں منفی06،قلات، مالم جبہ منفی 05، زیارت ، پلوامہ، سری نگر،بارہ مولہ ،کوئٹہ ،دیر،راولاکوٹ منفی 04، بونجی منفی03،دروش،کاکول، میرکھانی، مری منفی02 ،گلگت اور دالبندین میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔