لاہورمیں مکان کی چھت گرنے کا افسوس ناک حادثہ،2 خواتین اور 2 کمسن بچے جاں بحق
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں مکان کی چھت گرنے کا افسوس ناک حادثہ،حادثے میں 2 خواتین اور 2 کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر45 سالہ بیگم بی بی، 30 سالہ روبی، ایک سالہ طیب اور ایک ماہ کی عنایہ جاں بحق ہو گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ٹیم نے ایک سالہ بچے کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی