ہم آنے والی نسلوں کے لیے بہتر اقدامات کررہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگ بدلتا کراچی دیکھ رہے ہیں۔ مرتضی وہاب نے فیڈرل بی ایریا میں واقع سر سید پارک کا دورہ کیا اور سر سید پارک میں میری گولڈ اینڈ پلانٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کے ایم سی کا مشہور زمانہ پارک ہے، ایک بار پھر پارکس کے دروازے شہریوں کے لئے کھولے گئے ہیں، باغبان کمیٹیاں کھولی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تباہ حال پارکس کو بحال کیا جارہا ہے، علاقعے کے لوگوں کے لئے یہ کام کیا گیا ہے، پہلے برنس گارڈن، بارہ دری میں بھی میری گولڈ فیسٹیول کا کام کیا گیا ہے، کے ایم سی نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور جلد ایک اور پارک کراچی کے لئے کھولا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ دری میں بھی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور جلد عوام کے لئے یہاں بھی کام مکمل کر کے کھولا جائے گا، ضلع وسطی میں سر سید پارک کے ایم سی کا مشہور پارک ہے، کے ایم سی نے ایک بار پھر پارکس کو شہریوں کے لئے کھولا ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ باغبان کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ شہری بھی پارکس کی بہتری میں کردار ادا کرے، مقامی آبادیوں کے لئے ایک پرفضا مقام ہے، گیندے کے پھول کا فیسٹیول کے لئے کوئی نئے اخراجات نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ باغ جناح پارک بارہ دری کو جلد عوام کے لئے کھولا جائے گا، شہری بھی پارک کی بہتری کیلئے ساتھ دیں، کڈنی ہل پارک میں ڈیڈھ لاکھ پودے لگائے گئے ہیں، کڈنی ہل پارک پر عوام کو مزید تفریح کے مواقع دیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی کے ایم سی کے افسران کام کر رہے ہیں، کے ایم سی افسران اسی اختیارات میں کام کر رہے ہیں، لوگ بدلتا کراچی دیکھ رہے ہیں، 80 کروڑ روپے کی لاگت سے مچھلی چوک کے روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ ہاکس بے شہریوں کے لئے تفریح کا مقام ہے 30 جون تک روڈ کا کام مکمل ہوگا، باغ ابن قاسم میں فش ایکویریم کو بھی کھول رہے ہیں، مائی کلاچی روڈ کی تزئین وآرائش کرنے جارہے ہیں، کراچی کے پرانے برجز کو بہتر کرنے جارہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں، ضلع وسطی اور ضلع ویسٹ کی 22 سڑکوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر کر رہے ہیں۔