تاندہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی الٹنے سےمدرسے کے 10 بچے جاں بحق،کشتی میں 30 افراد سوار تھے

صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹنے سے 10 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں سیر کیلئے آئے افراد کی کشتی ڈوب گئی کشتی میں 30 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآپریشن کرتے ہوئے 17 بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے 10 بچے جاں بحق ہوگئے جو کہ مدرسے کے طالب علم تھے، بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال بتائی جاتی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے بتایا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے، کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی ، تاحال ریسکیو کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔