انڈونیشیا میں ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی شہری ذوالفقار علی شاہ کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا

Jul 29, 2016 | 18:16

انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت روکے جانے پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،،اہل خانہ نے رب کے حضور سجدہ شکر ادا کیا ، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں ۔
ذوالفقارعلی کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ تمام امیدیں دم توڑ چکی تھیں ،،لیکن اللہ نے ہمارے خاندان پر اپنا کرم فرمایا ہے ۔انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ اب کیس کے اگلے مرحلے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں`،جس کے لیے اٹارنی جنرل کے دفتر سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔

انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انڈونیشین حکام نے ذوالفقار علی کی سزائے موت کو روک دیا اور سزا پر نظر ثانی کی اپیل منظور کرلی ہے


انڈونیشیا میں موجود پاکستانی سفیر عاقل ندیم کے مطابق انھیں سرکاری طور پر یہ اطلاع دی گئی کہ پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر ’عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔اس متعلق مزید معلومات حاصل کررہے ہیں جس کے بعد آئندہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، پاکستانی سفارتخانے نے ذوالفقار علی کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا، اس سے پہلے انڈونیشیا کے حکام نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایک پاکستانی سمیت چودہ غیر ملکیوں کی سزائے موت روکنے کی اپیل مسترد کر دی تھی،سزائے موت پانے والوں میں نائجیریا، زمبابوے اور بھارت کے شہریوں کے علاوہ 52 سالہ پاکستانی شہری ذوالفقار علی کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈونیشین حکام نے تین نائجیرین اور ایک انڈونیشین شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد کی اطلاع دی۔ لیکن جن ذولفقار علی سمیت جن افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد نہیں ہوا اس کےبارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

دعائیں رنگ لے آئیں، انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پر عمل درآمد آخری وقت میں روک دیا گیا، اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کل تک جن کی آنکھوں میں آنسو تھے آج وہ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں


انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ کے جھوٹے مقدمے میں سزائے موت پانے والے ذوالفقار علی کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا،،، آخری وقت میں کیس پر نظرثانی کی اپیل منظور کر لی گئی،،
بیرون ملک سے خیر کی خبر آئی تو اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،،، سزائے موت کا خطرہ ٹلنے پر نم آنکھیں خوشی کے آنسوؤں میں تبدیل ہو گئیں،،، ذوالفقار کی سزائے موت رکنے پر رشتہ داروں نے سجدہ شکر ادا کیا،،جبکہ گھر کے باہر لوگ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہےانڈونیشیا میں موجود ذوالفقار علی کی اہلیہ سیسی روحانی نے بتایا کہ وہ سزائے موت کے دیگر قیدیوں کے ہمراہ انتظار گاہ میں موجود تھیں کہ جیلر نے انھیں بتایا کہ کہ ذولفقار علی کی سزائے موت ٹل گئی،،،
پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نومبر 2004ء میں بوگر انڈونیشیا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے 2005ء میں اسے سزائے موت سنائی اور اعلی عدالت نے 2006ء میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ ذوالفقار علی دو اپیلیں عدالتی نظرثانی کیلئے 2008ء اور 2013ء میں دائر کی تھیں جن کو رد کردیا گیا تھا،

مزیدخبریں